اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد کا افغانستان کا دورہ اچانک ملتوی کر دیا گیا۔ وفد نے اتوار کو کابل کے دورے پر روانہ ہونا تھا جس کا مقصد افغان حکام کے ساتھ دہشت گردی، سرحدی سکیورٹی اور علاقائی استحکام سے متعلق امور پر بات چیت تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں چار رکنی وفد میں اعلیٰ سکیورٹی حکام بھی شامل تھے۔ دفتر خارجہ نے دورے کے موخر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ افغان سفارت خانے کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔