پاکستان کی افواج نے “آپریشن غضب للحق” کے تحت پاک افغان سرحد پر کرم سیکٹر میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آپریشن میں زمینی اور فضائی کارروائیاں شامل ہیں، جن میں بھاری آرٹلری فائر کا استعمال کیا گیا اور متعدد دشمن پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق کارروائی کا مقصد سرحدی علاقوں میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی موجودگی کو ختم کرنا اور خطے میں امن و امان قائم رکھنا ہے۔ آپریشن کے دوران پاک فوج کے افسران نے پیشہ ورانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے دشمن کو زیادہ نقصان پہنچایا، جبکہ اپنی افواج کے جانی نقصان سے بچاؤ کو بھی ترجیح دی گئی۔
سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ آپریشن تاحال جاری ہے اور اس کے اہداف مکمل طور پر حاصل ہونے تک فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ افواج پاکستان کی جانب سے عوام کو یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ سرحدی علاقوں میں امن و سلامتی قائم رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔