بھارت سے ایک منفرد اور متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک شخص اپنی طلاق کو شادی کی طرح مناتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔
ویڈیو ڈی کے برادر (DK Brother) نامی ڈیجیٹل کریئیٹر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی، جسے اب تک تین ملین سے زائد ناظرین دیکھ چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق، ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کی والدہ نے اسے دودھ سے غسل دیا — بالکل ویسی رسم جیسی شادی کے موقع پر کی جاتی ہے۔ بعد ازاں اس نے دلہا جیسا لباس پہن کر کیک کاٹا، جس پر بڑے حروف میں لکھا تھا "طلاق مبارک"۔ویڈیو کے ساتھ پوسٹ کیے گئے کیپشن میں لکھا گیا:"افسردہ ہونے کے بجائے خوش رہیں۔ 120 گرام سونا اور 18 لاکھ کیش لینے کے بجائے دیا ہے۔
سنگل ہوں، خوش ہوں، آزاد ہوں — میری زندگی، میرے اصول۔ سنگل اور خوش!"
اگرچہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر لاکھوں بار دیکھی جا چکی ہے، تاہم اس کے پس منظر یا سچائی کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اس شخص کی شناخت، مقام، اور طلاق کی وجوہات کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات دستیاب نہیں۔صارفین کی جانب سے مخلوط ردعمل سامنے آیا ہے — کچھ افراد نے اسے "آزادی کی خوشی" قرار دیا، جبکہ دیگر نے اسے روایتی اور خاندانی اقدار کے خلاف مظاہرہ قرار دیا۔یہ واقعہ اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ سوشل میڈیا کس طرح ذاتی معاملات کو عوامی تماشہ بنا دیتا ہے، خاص طور پر جب موضوع شادی، طلاق یا ذاتی احساسات جیسا حساس ہو۔