افغان وزیر کے بھارت سے متعلق بیان پر نئی بحث چھڑ گئی

افغان وزیر کے بھارت سے متعلق بیان پر نئی بحث چھڑ گئی

نئی دہلی کے دورے کے دوران افغان وزیر زراعت مولوی عطاء اللہ عمری نے افغانستان اور بھارت کے درمیان قریبی تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "افغانستان اور بھارت کا ڈی این اے ایک ہے۔"

بھارتی جریدے دی اکنامک ٹائمز کے مطابق مولوی عطاء اللہ عمری نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہیں بھارت آ کر ہرگز یہ احساس نہیں ہوا کہ وہ کسی غیر ملک میں ہیں، بلکہ ایسا محسوس ہوا جیسے وہ اپنے ہی ملک میں موجود ہوں۔افغان وزیر زراعت نے کہا کہ افغانستان اور بھارت کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور عوامی روابط موجود ہیں، جنہیں مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

مولوی عطاء اللہ عمری کے اس بیان پر مختلف حلقوں کی جانب سے مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں، جبکہ اس پر سرکاری سطح پر مزید ردعمل کا انتظار ہے۔