کیا کرسٹیانو رونالڈو کی قد ٹرمپ سے زیادہ ہے؟ وائرل تصویر نے نئی بحث کو جنم دے دیا

کیا کرسٹیانو رونالڈو کی قد ٹرمپ سے زیادہ ہے؟ وائرل تصویر نے نئی بحث کو جنم دے دیا

دنیائے فٹبال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں کھچوائی گئی بظاہر سادہ تصویر نے سوشل میڈیا پر غیر معمولی بحث چھیڑ دی ہے۔

گزشتہ ہفتے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں ہونے والے اسٹیٹ ڈنر میں النصر ایف سی کے کھلاڑی رونالڈو بھی شریک تھے۔تقریب کے بعد رونالڈو اور ٹرمپ کی ایک ساتھ تصاویر سامنے آئیں جو تیزی سے وائرل ہوگئیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اگرچہ ٹرمپ کا قد 6 فٹ 3 انچ اور رونالڈو کا 6 فٹ 2 انچ بتایا جاتا ہے، لیکن تصویر میں پرتگالی فٹبالر امریکی صدر سے کئی انچ لمبے دکھائی دیتے ہیں۔یہ فرق ٹرمپ کے قد سے متعلق اُن کے دعوؤں اور سرکاری اعداد و شمار پر سوالات کھڑا کر رہا ہے۔تصویر کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر طنزیہ تبصرے، میمز اور مختلف قیاس آرائیاں تیزی سے پھیل رہی ہیں جبکہ صارفین اس قد کے فرق کی وجہ جاننے کی کوشش میں مصروف ہیں۔