بھارت سے آنے والی آلودہ ہواؤں سے لاہور میں سموگ میں اضافہ، AQI 250 تک پہنچ گیا

بھارت سے آنے والی آلودہ ہواؤں سے لاہور میں سموگ میں اضافہ، AQI 250 تک پہنچ گیا

بھارت کی جانب سے آنے والی آلودہ ہواؤں کے باعث لاہور میں درجہ حرارت میں کمی اور فضائی آلودگی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سموگ اور موسمیاتی نگرانی کے جدید نظام نے تازہ ڈیٹا جاری کیا ہے جس کے مطابق شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) بڑھ کر 250 تک پہنچ گیا — جو خطرناک حد قرار دی جاتی ہے۔سموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق ہوا کی رفتار میں کمی (1 سے 3 کلومیٹر فی گھنٹہ) کے باعث فضا میں آلودہ ذرات کے جمع ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ادارے نے شہریوں، بالخصوص حساس گروپس (بچے، بزرگ اور سانس کے مریضوں) کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ:شہری کھلی فضا میں غیر ضروری نکلنے سے گریز کریں۔کھڑکیاں بند رکھیں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔فضائی آلودگی سے متعلق کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع ہیلپ لائن 1373 پر دیں۔رپورٹ کے مطابق، دوپہر 12 بجے سے شام 5 بجے تک AQI میں بہتری کا امکان ہے جو 145 سے 160 کے درمیان رہے گا،تاہم شام 6 بجے سے رات 11 بجے تک دوبارہ AQI بڑھ کر 160 سے 185 تک پہنچ سکتا ہے۔ماحولیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر ہوا کی رفتار میں اضافہ نہ ہوا تو اگلے چند دنوں میں سموگ کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔