تہران(آئی این پی )ایرانی قومی سلامتی اور فارن پالیسی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ ایران اب کسی شرارت یا بے امنی پر مزید تحمل کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔ایکس پر جاری بیان میں ابراہیم رضائی کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں ایرانی توازن قائم کرنے کے عمل میں شامل ہیں، مزید کوئی شرارت کی گئی تو اس سے امریکیوں کو کچھ تکلیف ہوگی لیکن وہ اس کے عادی ہو جائیں گے۔