آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے باعث عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہوئی ، پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے جنگ بندی ممکن ہوئی:نوید اشرف
رسالپور (آن لائن) چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف پاکستان کی مسلح افواج ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔ پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایک مضبوط فورس ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں جی ڈی پی-152 اور الائیڈ کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔پروقار تقریب میں اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی، جبکہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مہمانِ خصوصی ایڈمرل نوید اشرف نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کیے، جبکہ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس نے وطن کے دفاع کا حلف اٹھایا۔اپنے خطاب میں نیول چیف نے کہا کہ پاس ہونے والے کیڈٹس ایک عظیم روایت کا حصہ بن رہے ہیں، اور انہیں ملک کی خدمت کا ایک سنہری موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایک مضبوط فورس ہے، جس نے گزشتہ برس مئی میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، خصوصاً سائبر اور الیکٹرانک وارفیئر کے میدان میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ بھی ملکی سرحدوں کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے اور ‘‘معرکہ? حق’’ میں دشمن کی جارحیت کو مؤثر انداز میں ناکام بنایا گیا۔نیول چیف نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے باعث عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، تاہم پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی، جو خطے میں استحکام کے لیے اہم پیش رفت ہے