مشہد سے لاہور کیلئے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ ، آغاز 29 اکتوبر سے کیا جائے گا
سیرین ایئر کو 2 ہفتے کیلئے مشروط فلائٹ آپریشن کی اجازت دیدی گئی:سول ایوی ایشن
لاہور(آئی این پی )ایران ایئر نے پاکستان کے لئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ایئر لائن نے مشہد سے لاہور کے درمیان پرواز کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران ایئر لاہور کیلئے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی، پروازوں کا باقاعدہ آغاز 29 اکتوبر سے کیا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے سیرین ایئر کو 2 ہفتے کیلئے مشروط فلائٹ آپریشن کی اجازت دیدی گئی، ایئرلائن جدہ سے مسافروں کو واپس لائے گی۔ترجمان نے بتایا کہ سیرین ایئر اجازت صرف جدہ میں پھنسے مسافروں کو وطن واپس لانے کیلئے دی گئی ہے، سیرین ایئر جدہ میں پھنسے طیارے کو بھی وطن لاسکے گی، سیرین ایئر کو ملک سے بیرون ملک فلائٹ آپریشن کی اجازت نہیں ہوگی