ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار ، 65 کلو چرس برآمدگی ثابت ہوئی
وکلائے صفائی کے دلائل مسترد ، فیصلہ قانون و شواہد کے مطابق قرار
لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے میاں بیوی کی اپیل خارج کر دی۔ عدالتِ عالیہ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔دو رکنی بینچ جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل تھا، جس نے مجرمان عرفان علی اور اس کی اہلیہ عاصمہ بی بی کی اپیل پر سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔ریکارڈ کے مطابق مجرمان سے پینسٹھ کلوگرام چرس برآمد ہوئی تھی، اور ان کے خلاف 2021ء میں تھانہ فیروز والا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد نے عدالت میں مو?قف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے گواہان کے بیانات، فرانزک شواہد اور دیگر ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر سزا سنائی، جو قانون کے مطابق ہے۔دوسری جانب وکیلِ صفائی نے مو قف اپنایا کہ ملزمان کو بدنیتی کے تحت جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا اور پولیس نے اپنی کارکردگی ظاہر کرنے کے لیے جعلی کیس بنایا۔عدالت نے وکلائے صفائی کے دلائل مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ قانون اور شواہد کے عین مطابق ہے، لہٰذا اپیل ناقابلِ قبول قرار دے کر خارج کی جاتی ہے۔