افغانستان کے ساتھ آپ نے محاذ کھول دیا جو افسوسناک ہے، لطیف کھوسہ

 بھارت کے ساتھ آپ بات چیت کرنے کو تیار ہیں مگر افغانستان کے ساتھ نہیں
 مریدکے واقعے پر افسوس ہوا  ، احتجاج کا پاکستان میں حق ہی نہیں ہے،  میڈیا سے گفتگو
لاہور (آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما  سردار لطیف کھوسہ  نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ آپ نے محاذ کھول دیا جو افسوسناک ہے، کئی افغانی ہماری سرزمین پر پلے بڑے اور آج ان کو نکالا جا رہا ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ آپ بات چیت کرنے کو تیار ہیں مگر افغانستان کے ساتھ آپ بات چیت نہیں کرنا چاہتے۔ٹی ایل پی احتجاج کے خلاف آپریشن پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ مریدکے واقعے پر افسوس ہوا اور ہمارے ساتھ بھی 26 نومبر کو یہی کیا گیا، ہم اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹائون میں انہوں نے 14 معصوم لوگوں کو شہید کیا، ن لیگ نے سپریم کورٹ کی دیواریں پھلانگی اور انکو کچھ نہیں ہوا