فیصل کریم کنڈی نے لطیف کھوسہ کو گلے لگا لیا

اسلام آباد (آ ئی این پی)گورنرخیبر پختونخوا   فیصل کریم کنڈی نے تحریک انصاف کے معروف قانون دان ممبر قومی اسمبلی ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کو گلے لگا لیا۔مثبت چیزیں چل رہی ہیں اچھے کی امید رکھیں۔فیصل کریم کنڈی جب قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز احمد صادق کی ہمشیرہ کے انتقال پر ان تعزیت کے بعد پارلیمنٹ ہائوس سے باہر آئے تو انہوں نے ایڈووکیٹ لطیف احمد کھوسہ کو گلے لگاتے ہوئے انتہائی گرم جوشی کا مظاہرہ کیا۔