سوات (آئی این پی )سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے ارکوٹ میں نامعلوم افراد کی جانب سے پولیو ٹیم پر حملہ کردیا گیا ۔ڈی پی او سوات کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا،فائرنگ سے پولیو ڈیوٹی پر مامور لیویز اہلکار شہید ہوگیا۔ڈی پی او سوات محمد عمرکا کہنا ہیکہ لیویزاہلکارعبدالکبیر کی لاش اسپتال منتقل کی جارہی ہے، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔