کراکس (آئی این پی )وینزویلا کی حکومت نے ناروے، آسٹریلیا سمیت دو افریقی ممالک میں میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطاقب یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نوبیل امن انعام کے اعلان کو صرف چار روز گزرے ہیں، اور یہی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سفارتخانے کی بندش کی اصل وجہ بھی یہی ہے۔ناروے کی نوبیل کمیٹی نے رواں سال کا نوبیل امن انعام وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا مچاڈو کو دینے کا اعلان کیا تھا۔وینزویلا کی حکومت نے آسٹریلیا میں بھی اپنا سفارت خانہ بند کرنے اور ساتھ ہی دو افریقی ممالک زمبابوے اور برکینا فاسو میں سفارت خانے قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔