سعودی عرب : طوفانی بارشوں کا الرٹ ، شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت

 ریاض میں تیز ہوائیں 40 سے 49 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں
 شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسمی اپڈیٹس پر نظر رکھیں:شہریوں کو ہدایت 
 ریاض(آئی این پی )سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسم کی غیر یقینی صورتحال نے زندگی کے معمولات کو متاثر کر دیا  ، جہاں تیز ہوائوں، بارشوں اور ژالہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے متعدد علاقوں میں زرد اور نارنجی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ریاض میں تیز ہوائیں 40 سے 49 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جس کے باعث افقی دید انتہائی متاثر ہوئی ہے، گردوغبار کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ ٹریفک پولیس نے ڈرائیورز کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ مکہ مکرمہ ریجن کے مختلف حصوں خصوصا طائف، ضم اور بنی یزید میں ہلکی سے درمیانی بارشوں کے ساتھ گرج چمک کا سلسلہ جاری ہے جو محکمہ موسمیات کے مطابق رات آٹھ بجے تک برقرار رہنے کا امکان ہے