بارشوں سے موٹر وے پر پھسلن ، احتیاط برتنے کی ہدایت

لاہور(کرائم رپورٹر)ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر پھسلن پیدا ہو گئی ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے دورانِ سفر احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے ترجمان موٹروے پولیس کیمطابق بارش کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار ہیں، اس لیے روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ترجمان نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے، جس سے ٹریفک کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ڈرائیور حضرات گاڑی کی رفتار آہستہ رکھیں، وائپرز درست حالت میں رکھیں اور مناسب فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکیموٹروے پولیس نے شہریوں کو مزید ہدایت کی ہے کہ سفر سے قبل اور دورانِ سفر تازہ صورتحال جاننے کے لیے ہیلپ لائن 130 یا موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے معلومات حاصل کریں۔ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق این فائیو سینٹرل زون سمیت دیگر علاقوں میں صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔