16سے 18اپریل تک طوفانی بارشوں کا نیا اور طاقتور سسٹم ، الرٹ جاری

اسلام آباد(آئی این پی )ملک میں16سے 18اپریل تک   طوفانی بارشوں کے ایک نئے اور طاقتور سلسلے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کردیا گیا ، جس میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے  ہائی الرٹ پر رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ مغربی ہوائوں کا یہ نیا اپیل ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں، آندھی اور غیر معمولی طور پر اپریل کے مہینے میں برف باری کا سبب بنے گا۔