وزیراعلیٰ پنجاب کا ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم

لاہور (آئی این پی ) وزیراعلیٰ پنجاب نے ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)پنجاب، انتظامیہ، پولیس، ریسکیو کو ضروری پیشگی اقدامات کی ہدایت کر دی۔ مریم نواز نے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران کو بھی فیلڈ میں موجود رہنے کے احکامات جاری کر دیئے۔مریم نواز نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز پی ڈی ایم اے پنجاب کی جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے بالائی پنجاب میں کلائوڈ برسٹ کے خدشے کے پیش نظر ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کر دی۔