بجلی8پیسے یونٹ مہنگی‘اکتوبر کے بلوں میں وصولی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی گئی، نیپرا نے 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نیپرا کے نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست 2025ء￿  کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق اس کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین سے وصولی اکتوبر کے بلوں میں کی جائے گی۔