اسلام آباد(آئی این پی)مہنگی بجلی سے پریشان عوام پر ایک اور بجلی گرا دی گئی،نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی کے فی یونٹ میں 20 پیسے اضافے کی منظوری دے دی، اطلاق صرف دسمبر کے بلوں پر ہوگا۔ نیپرا کے مطابق ڈسکوز نے نیپرا کوسہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی، اتھارٹی نے مالی سال 25-2024 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر20 نومبر کو عوامی سماعت کی تھی،