متعلقہ ڈسکوز سیلز ٹیکس وصول کریں گی‘میلٹرز، ری رولرز اور کمپوزٹ یونٹس پر ٹیکس لاگو ہوگا، سکریپ کی درآمد کی مخصوص شرط پوری کرنے والی کمپنیوں پر ٹیکس لگ گیا
اسلام آباد(آئی این پی )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئرن اینڈ اسٹیل سیکٹر کے 100 کے مینوفیکچررز، میلٹرز، ری رولرز اور کمپوزٹ یونٹس کے لئے بجلی کے استعمال پر 5 روپے فی یونٹ کے حساب سے سیلز ٹیکس عائد کر دیا، جس کے باعث اسٹیل مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے اسٹیل صنعت کیلئے نیا سیلز ٹیکس جنرل آرڈر جاری کر دیا، اسٹیل صنعت کی منتخب کمپنیوں پر بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ کردیا گیا، متعلقہ ڈسکوز بجلی کے بلوں میں 5 روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس وصول کریں گے۔میلٹرز، ری رولرز اور کمپوزٹ یونٹس پر نیا ٹیکس لاگو ہوگا، اسکریپ کی درآمد کی مخصوص شرط پوری کرنے والی کمپنیوں پر ٹیکس عائد ہوگیا۔