اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بجلی فی یونٹ 28 پیسے مہنگی کی گئی ہے، جس کا اطلاق فروری کے ماہانہ بلوں میں کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔تاہم لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کو اس فیصلے سے مستثنا قرار دیا گیا ہے، جس کے باعث ان صارفین کو اضافی مالی بوجھ برداشت نہیں کرنا پڑے گا۔