عدالت کا سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد کی عدالت نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کو پاسپورٹ کے غلط استعمال پرگرفتاری کا حکم دیا
اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد کی عدالت نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے مبینہ غلط استعمال کے کیس کی سماعت کی جو کہ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کی۔عدالت نے سردار تنویر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، عدالت نے سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔