تل ابیب (آئی این پی اسرائیلی قیدیوں کی 736 دن بعد رہائی پر تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں عوامی غم و غصہ پھوٹ پڑا۔ سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت سے سوال کیا کہ 'یہ سب اتنی دیر سے کیوں ہوا؟ اگر معاہدہ پہلے ہو جاتا تو زیادہ قیدی زندہ ہوتے اور ہزاروں فلسطینیوں کی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔'غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق مظاہرین نے وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچیوں، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کو بھی عوامی ناراضی کا سامنا کرنا پڑا