غزہ (آئی ا ین پی )غزہ کے سکیورٹی آپریٹس کے تکنیکی ماہرین نے اسرائیلی ڈرونز کے ذریعے نصب کیے گئے جاسوسی آلات کو بے نقاب کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے چھوٹے ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے جاسوسی آلات کے ذریعے غزہ میں قید اسرائیلی قیدیوں کو تلاش کرنے کی کوشش کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ آلات غزہ کے ان علاقوں سے برآمد ہوئے ہیں جہاں کچھ دن قبل مزاحمتی سرگرمیاں جاری تھیں یا خاص کر وہ مقامات جہاں جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں اسرائیلی قیدیوں کی حوالگی ہوئی تھی۔ گارجین نامی پلیٹ فارم کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس حوالے سے چوکس اور محتاط رہیں۔