رانا محمد اقبال خان وزیرقانون، منشاء اللہ بٹ وزیر محنت و انسانی وسائل بن گئے

لاہور (زیڈ این این) پنجاب حکومت نے کابینہ میں محکموں کی نئی تقسیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری سے دو وزراء کو اہم قلمدان تفویض کیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق رانا محمد اقبال خان  کو محکمہ قانون جبکہ خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ کو محکمہ محنت و انسانی وسائل کا قلمدان سونپا گیا ہے۔