صوبائی وزیر رانا محمد اقبال خان سے سیکرٹری محمد آصف بلال کی اہم ملاقات

لاہور(سپیشل رپورٹر) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا محمد اقبال خان سے سیکرٹری قانون محمد آصف بلال لودھی نے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال، جاری قانون سازی کے عمل اور نئے بلز کی منظوری سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکرٹری قانون نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک پنجاب اسمبلی سے 16 ایکٹ پاس کروائے جا چکے ہیں جبکہ 12 مختلف بلز بھی کامیابی کے ساتھ منظور ہو چکے ہیں۔صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے کہا کہ پنجاب حکومت ریاستی رٹ اور قانون کی بالادستی ہر قیمت پر قائم رکھے گی