امریکی کمپنی کا پاکستان میں بھٹہ کی صنعت میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
لاہور (خصوصی رپورٹ)صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل ملک فیصل ایوب کھوکھر سے امریکی وفد نے ملاقات کی۔ سی ای او، فیملیز سیٹ فری، مائیکل برکلے نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔وفد میں ہنڈرے ڈی جونگ، منیجنگ ڈائریکٹر کرا ئون سلوشنز، سٹیفنی اینفنسن کری ایٹو ڈائریکٹر کرا ئون سلوشنز شامل تھے جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی اعجاز عالم آگسٹین بھی موجود تھے۔ امریکن کرا ئون سلوشنز کمپنی نے پاکستان کی اینٹوں کے بھٹہ کی صنعت میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ملاقات میں ہاتھ سے بنی اینٹوں کو مشین سے بنی اینٹوں میں تبدیل کرنے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو سکلڈڈویلپمنٹ او راعلیٰ ایجوکیشن کے مواقع فراہم کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا پہلی پائلٹ مشین فیصل آباد میں نصب کی جائے گی