پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بعد سرحد اور بابِ دوستی بند کر دینے کی وجہ سے افغانی پاکستانی میں پھنس گئے تھے‘چمن انتظامیہ اور سیکیورٹی حکام نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پرفیصلہ کیا
کوئٹہ (آئی این پی )پاکستان نے چمن میں افغانستان کے ساتھ اپنی سرحد کچھ وقت کے لئے کھول کر سیکڑوں افغان مہاجرین کو واپس بھیجا، جو بلوچستان کے مختلف شہروں اور قصبوں میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چمن کے حکام کے مطابق بڑی تعداد میں افغان مہاجرین، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، اپنے وطن واپس جانے کیلئے چمن پہنچے تھے لیکن پاکستانی حکام کی جانب سے پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بعد سرحد بند کئے جانے اور بابِ دوستی کو بند کر دینے کی وجہ سے وہ سرحد پر پھنس گئے تھے۔چمن انتظامیہ اور سیکیورٹی حکام نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فیصلہ کیا کہ سرحد کچھ وقت کیلئے کھولی جائے، تاکہ افغان خاندان اپنے ملک واپس جا سکیں۔