فساد تھوڑی دیر کنٹرول ہو جائے تو پاکستان مزید ترقی کرے گا عظمی بخاری

پاکستان میں سرمایہ کاری پر چین کو سکیورٹی تحفظات ہیں ،وزیراعلی نے چینی سرمایہ کاروں کو مضبوط سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے 
   ایک صوبے کی وزیراعلی کو چائنہ جیسے ملک میں ہیڈ آف اسٹیٹ کا درجہ ملا، کچھ جاہلوں کا ٹیلی فون بھی کوئی اٹھاتا نہیں تھا:پریس کانفرنس
لاہور(سپیشل رپورٹر )صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات عظمی بخاری نے کہا ہے  فساد تھوڑی دیر کنٹرول ہو جائے تو پاکستان مزید ترقی کرے گا، پاکستان میں سرمایہ کاری پر چین کو سکیورٹی تحفظات ہیں ،وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے چینی سرمایہ کاروں کو مضبوط سیکورٹی کی یقین دہانی کروائی ہے، مذاکرات کس سے کریں،پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے پاس کچھ نہیں ہے۔انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا   وزیرعلی مریم نواز 8 سے 15 تاریخ تک چائنہ کے سرکاری دورے پر تھیں، وزیراعلی نے چائنہ کے 4شہروں کا دورہ کیاجہاں ان کی مختلف میٹنگز تھیں، مریم نواز پاکستان کی تاریخ کی واحد وزیراعلی ہیں جن کو چین میں ہیڈ آف اسٹیٹ کا پروٹوکول ملا۔انہوں نے کہا کہ ایک صوبے کی وزیراعلی کو چائنہ جیسے ملک میں ہیڈ آف اسٹیٹ کا مرتبہ ملا، کچھ جاہلوں کا ٹیلی فون کوئی اٹھاتا نہیں تھا، یہ اپنی ساری حکومت میں فون کا انتظار کرتے کرتے گھروں کو چلے گئے، جاہلوں کی بستی ہے انہوں نے بس پروپیگنڈا کرنا ہوتا ہے، چین میں مسلم لیگ ن کو بطور پارٹی زیادہ ہائی لائٹ کیا گیا۔عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ چائنہ کے صدر شی جن پنگ کے بعد وائس چیئرمین کا عہدہ ہے، وائس چیئرمین نے وزیراعلی مریم نواز سے آدھے گھنٹے کی ملاقات شیڈول کی لیکن انہوں نے وزیراعلی مریم نواز کو ایک گھنٹے کا وقت دیا، مریم نواز کے بارے میں کہا گیا آئندہ وقت میں بڑی لیڈر کے طور پر شمار ہوں گی۔ وزیراعلی نے چینی سرمایہ کاروں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا ہے، آپ جلد پنجاب میں چینی کمپنیوں کو کام کرتا دیکھیں گے، انہوں نیے کہا  مذاکرات کس سے کریں۔ پہلے تو یہ مذاکرات پر آمادہ نہیں تھے۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے پاس کچھ نہیں ہے۔ اندر بیٹھا شخص کہتا ہے باہر گڈی گڈی کھیل رہے ہیں۔ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ صوبائی ارکان اسمبلی کی جو تنخواہیں بڑھی ہیں ان میں آدھی تو ٹیکس میں چلی جائیں گی۔ جتنا کام کرتے ہیں سورس آف انکم کوئی نہیں تو تنخواہ بڑھنا چاہیے۔وزیر اعلی سمیت بہت سے لوگ تنخواہیں نہیں لیتے۔