اسلام آباد: 27ویں آئینی ترمیم اور مسلح افواج کے قوانین میں ہونے والی ترامیم کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
شعیب گھمن ایڈووکیٹ نے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم بدنیتی پر مبنی ہے اور اسے کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست گزار کے مطابق یہ ترمیم مفادِ عامہ کے تقاضوں کے مطابق نہیں کی گئی۔درخواست میں کہا گیا کہ ملک میں عام سائلین کے 25 لاکھ سے زائد زیر التوا مقدمات کا اس ترمیم سے کوئی تعلق نہیں، جبکہ متوازی نظامِ انصاف عوامی مفاد میں نہیں ہے۔درخواست میں وفاقِ پاکستان، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔