جہانگیر بدر کی نویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب

جہانگیر بدر نے ایوب، یحیی, ضیا اور مشرف ادوار میں جیل کاٹی:عہدیداران 
لاہور(خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر جہانگیر بدر کی نویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب رائیونڈ روڈ انکی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی۔تقریب کا اہتمام انکے صاحبزادوں ذوالفقار علی بدر اور جہانزیب بدر کی جانب سے کیاگیا۔تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما چودھری منظور احمد، نوید چودھری ، میاں عزیز الرحمان چن، حافظ غلام محی الدین ،معروف صحافی مجیب الرحمٰن شامی، چودھری خادم، اکرام شیخ ایڈووکیٹ ،ملک سہیل، آصف ہاشمی، میاں ایوب، اعزازالدین ہاشمی ، محمد سرمد، آفتاب بھٹی، چیئرمین سپورٹس بورڈ عثمان (مانی)، عمر عزیز ، خرم جہانزیب اور دیگر معروف بزنس کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی ،پیپلزپارٹی کے قیام سے قبل بطور سٹوڈنٹ لیڈر سیاسی زندگی کا آغاز کیا اور ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ سیاسی سفر کا آغاز کیا۔ڈاکٹر جہانگیر بدر دو بار پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر رہے, پاکستان پیپلز پارٹی اوورسیز کے صدر رہے اور مرکزی سیکرٹری جنرل بھی رہے۔جہانگیر بدر نے جنرل ایوب، یحیی, ضیا اور مشرف ادوار میں جیل کاٹی۔