لاہور ( کرائم رپورٹر )عالمی شہرت یافتہ پہلوان شیر پاکستان حاجی محمد افضل پہلوان (مرحوم ) کی پانچویں برسی کے موقع پر شادمان میں قر آن و فاتحہ خوانی اور دعا کا اہتمام کیا گیا۔ سیاسی و سماجی شخصیت پہلوان نعیم اللہ تاج ،رستم ہند بشیر بھولا بالا پہلوان، باو لاڈا گجر پہلوان ، بلو شیخوپوریا پہلوان ، کاچا پہلوان ، کالا قصائی پہلوان، بلال پہلوان،طب پہلوان ،امداد پہلوان، لقمان پہلوان سیالکوٹی ، لالا اشتیاق پہلوان سمیت عزیز و اقارب اور کمیونٹی کی مقامی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔