دورانِ ڈیوٹی کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی :حسین طاہر
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے رائیونڈ اجتماع کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے اجتماع کے مختلف داخلی و خارجی پوائنٹس، اہم مقامات اور سیکیورٹی کے حفاظتی اقدامات کا معائنہ کیا ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی صدر نے ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاروں کی حاضری چیک کی اور رائیونڈ اجتماع کی نگرانی کے لیے نصب کیمروں کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اجتماع کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا گیا ہے اور تمام اقدامات شرکاء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا تھا کہ دورانِ ڈیوٹی کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔