43 ہزار طلبہ کی تعداد انرولمنٹ ٹارگٹ سیکم،پوراکرنیکاحکم

16 روز میں 18 ہزار سے زائد طلبہ کے داخلوں میں کمی ریکارڈ کی گئی 
لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور کے سرکاری سکولوں میں 43 ہزار طلبہ کی تعداد انرولمنٹ ٹارگٹ سیکم ہونے کا انکشاف،16 روز میں 18 ہزار سے زائد طلبہ کے داخلوں میں کمی ریکارڈ،روزانہ اوسطاً 1200 طلبہ کے داخلے کم ہونے لگے۔ انرولمنٹ کم ہونے پر سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی طارق محمود نے متعلقہ افسروں سے وضاحت طلب کرلی۔انرولمنٹ ٹارگٹ پورا کرنے اور روزانہ مانیٹرنگ کا حکم دیدیا۔ہدف پورا نہ ہونے پر افسروں کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔