لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور کے سکولوں میں فیک انرولمنٹ کا سلسلہ جاری ہے۔سکول سربراہان نے اپنی کارکردگی اور سکول بچانے کے لئے جعلی انرولمنٹ ظاہر کرنا شروع کردی ،فیک انرولمنٹ ظاہر کر کے سکول سربراہان سکول کو آؤٹ سورسنگ سے بچانے لگے۔ ماڈل ٹاؤن تحصیل کے سکولوں میں فیک انرولمنٹ کا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی انسپکشن میں فیک انرولمنٹ سامنے آئی۔جعلی انرولمنٹ شو کرنے پر متعلقہ تحصیل کے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کو معطل کردیا گیا۔سکول سربراہ کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے معطل کردیا گیا۔