جھگڑے پر سسرالیوں کا بہو پر تشدد

قصور(خصوصی رپورٹ) گھریلو لڑائی جھگڑے میں سسرالیوں کا بہو پر تشدد، پولیس نے بہو کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔تلونڈی چونیاں کی رہائشی خاتون منیبہ بی بی نے پولیس تھانہ الہ آباد میں مقدمہ درج کروایا کہ میری شادی عبدالستار کے ساتھ ہوئی میرے سسرالی امانت علی،بشیراں بی بی، نسرین بی بی وغیرہ نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے مجھے تشدد کرکے شدید زخمی کیا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔