احمد ناصر عزیز ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس انٹرنل اکآنٹی بلیٹی برانچ تعینات
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے 2اعلیٰ افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ تقرری کے منتظر گریڈ 20کے افسر احمد ناصر عزیز ورک کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس انٹرنل اکآنٹی بلیٹی برانچ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ گریڈ 19کے افسر ایڈمنسٹریشن سی سی ڈی پنجاب تنویر حسین کو تبدیل کر کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیومن ریسورس مینجمنٹ اینڈ ٹریننگ سی سی ڈی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔