لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیاں کرتے ہوئے 8 افسران کے تقرر و تبادلے کر دئیے۔اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سید محمد مسعود نعمان کو سیکرٹری عملدرآمد ٹو وزیراعلی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے، وہ اس سے قبل سیکرٹری انہانسنگ ڈلیوری اینڈ گورنمنٹ ایفیشنسی ونگ، ایس اینڈ جی اے ڈی کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں سپیشل سیکرٹری وزیراعلی آفس پنجاب تعینات کردیا گیا ہے، جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعلی آفس حسین بہادر علی شاہ کو ڈپٹی کمشنر حافظ آباد مقرر کردیا گیا ہے