وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے  وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے  کئے ہیں۔ سیکریٹری  انڈسٹریز ڈویژن سیف انجم کو سیکریٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی ڈویژن کا اضافی چارج تفویض  کر دیا گیا ہے۔ یہ اضافی چارج 3 ماہ  کیلئے یااس دوران مستقل سیکریٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی کے تقرر تک تفویض کیا گیا ہے۔ ، نوٹیفکیشن تقرری کے منتظر گریڈ 21 کے ظاہر شاہ کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔   اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نیان تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن  جاری کئے ہیں۔