کیڈٹ کالج وانا کے مرکزی گیٹ پر 10 نومبر کو دہشت گردوں کے خود کش حملے کی اندرونی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آوروں نے کالج کے مرکزی گیٹ کے قریب بارود سے بھری گاڑی کو ٹکر مار کر دھماکہ کیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، حملہ آوروں نے اس حملے کے لیے ایک بارودی مواد سے بھری گاڑی کا استعمال کیا تھا۔دھماکے کے نتیجے میں کالج کا مرکزی دروازہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ فوراً بعد، پاک فوج کے جوانوں نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا ہدف معصوم قبائلی بچے تھے، لیکن سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بڑے حادثے سے بچاؤ ہوا۔مزید برآں، سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد اسلام سے کوئی تعلق نہیں رکھتے، اور نہ ہی وہ قبائلی عوام یا پاکستان کے امن اور خوشحالی کے خلاف ہیں۔ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری رہے گا، اور شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔