پاکستان پیپلز پارٹی کے معروف رہنما لعل بخش بھٹو کا انتقال ہو گیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے معروف رہنما لعل بخش بھٹو کا انتقال ہو گیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر و رکن اسمبلی لعل بخش بھٹو کا انتقال ہو گیا ہے۔

وہ چند روز سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج ان کا انتقال ہو گیا۔ لعل بخش بھٹو کی وفات پارٹی میں سوگ کی فضاء پھیل گئی ہے اور پارٹی قیادت سمیت رہنماؤں کی طرف سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔لعل بخش بھٹو سیاسی میدان میں ایک معتبر اور مقبول شخصیت تھے۔ وہ پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم بھٹو کے والد بھی تھے۔ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں صوبہ سندھ کی خدمت کے لیے اہم کردار ادا کیا اور عوامی خدمات کے ذریعے اپنی شناخت قائم کی۔پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان کی جانب سے مرحوم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ان کی سیاسی خدمات کو یاد کیا جا رہا ہے۔ ان کی وفات سے پارٹی اور عوام میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔