پیٹرول پمپوں پر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قلت، ایسوسی ایشن کا اوگرا کو خط

پیٹرول پمپوں پر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قلت، ایسوسی ایشن کا اوگرا کو خط

ڈیزل کی قلت کے مسئلے پر پیٹرول پمپ ڈیلر ایسوسی ایشن نے اوگرا کو خط لکھ کر اپنی شکایت درج کروائی ہے۔

 خط میں بتایا گیا ہے کہ پٹرول پمپوں پر ایک ہفتے سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کوٹے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل فراہم نہیں کیا جا رہا، جس کی وجہ سے مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔خط میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ گاڑیاں ہائی اسپیڈ ڈیزل لینے کے لیے کئی گھنٹوں تک انتظار کرتی ہیں، اور اس قسم کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے عوام اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اور مسئلہ حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کی درخواست کی گئی ہے۔