برلن(آئی این پی )جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے سیوریج میں وائلڈ پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق جرمن حکام نے بتایا ہے کہ شمالی شہر ہمبرگ کے سیوریج میں وائلڈ پولیو وائرس پایا گیا ہے، پولیو وائرس کی موجودگی پرماہرین کی ٹیم بناکر مزید نمونے لینے کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔