اسرائیلی فوج نے 2 بچے شہید کردئیے، اجتماعی قبر سے 51 لاشیں برآمد

حماس نے ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش واپس کردی‘یواین سیکرٹری جنرل  نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو نازک قرار  دیدیا 
غزہ(آئی این پی )اسرائیلی فوج  نے   غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیا ں جاری رکھتے  ہوئے  ایک بار پھر غزہ سٹی، بیت لاہیا اور خان یونس میں فضائی حملے کردئیے ، توپ خانے سے گولا باری کی گئی ، مغربی کنارے میں  2 بچے شہید کردئیے گئے  ، غزہ میں اجتماعی قبر سے 51 لاشیں برآمد ہوئی ہیں دوسری جانب  حماس نے ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش واپس کردی۔مسلسل خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو نازک قرار  دیدیا۔ انہوں نے مکمل امن کیلئے  معاہدے کا احترام کرنے کی اپیل کردی