لیبیا میں 28 تارکین وطن کی اجتماعی قبر برآمد

 یہ قبر انسانی سمگلنگ کے مقام پر چھاپے کے بعد  بر آمد ہوئی ہے :اٹارنی جنرل آفس
  طرابلس (آئی این پی) لیبیا کے جنوب مشرقی ضلع کوفرا میں ایک اجتماعی قبر بر آمد ہوئی ہے جس میں  سب صحارا کے 28 تارکین وطن کی لاشیں موجود ہیں۔غیرملکی خبررساںادارکے مطابق لیبیا کے اٹارنی جنرل  آفس سے جاری بیان   میں  کہا گیا ہے کہ یہ قبر انسانی اسمگلنگ کے مقام پر چھاپے کے بعد  بر آمد ہوئی ہے جہاں سے حکام نے سب صحارا کے 76 تارکین وطن کو رہا کرایا جنہیں حراست میں لے کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔