پاکستان میں پر اڑھائی کروڑ سے زائد بچے سکولوں سے باہر

 پنجاب میں 96 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں جن میں 47 لاکھ لڑکے اور 48 لاکھ لڑکیاں شامل ہیں
بلوچستان میں  29 لاکھ بچے آئوٹ آف سکول ہیں جن میں 14 لاکھ لڑکے اور 15 لاکھ لڑکیاں شامل ہیں
 خیبرپختونخوا ہ میں 49 لاکھ بچے سکولوں میں داخل نہیں ہو سکے،سندھ میں 78 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں
 لاہور(یواین پی)پاکستان بھر میں مجموعی طور پر اڑھائی کروڑ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں جن میں سے 2 کروڑ بچوں نے کبھی سکول کا راستہ تک نہیں دیکھا۔پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کی آئوٹ آف سکولز بچوں کے اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ کے مطابق سکول نہ جانے والوں میں ایک ہزار84 ٹرانس چینڈر بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 96 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں جن میں 47 لاکھ لڑکے اور 48 لاکھ لڑکیاں شامل ہیں۔سندھ کی صورتحال بھی تشویشناک ہے جہاں 78 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، جن میں 37 لاکھ لڑکے اور 40 لاکھ لڑکیاں شامل ہیں، خیبرپختونخوا ہ میں 49 لاکھ بچے سکولوں میں داخل نہیں ہو سکے،ان میں 20 لاکھ لڑکے اور 29 لاکھ لڑکیاں سکول سے باہر ہیں۔بلوچستان میں بھی 29 لاکھ بچے آئوٹ آف سکول ہیں جن میں 14 لاکھ لڑکے اور 15 لاکھ لڑکیاں شامل ہیں۔اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت میں 6 سے 16 سال تک کے 89 ہزار بچے سکولز سے باہر ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان میں 47 ہزار 849 لڑکے اور 41 ہزار 275 لڑکیاں شامل ہیں