اسلام آباد میں 26 ہزار سے زائد بچے سکولوں سے باہر

اسلام آباد(آئی این پی )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے اجلاس میں انکشاف ہوا  ہے کہ اسلام آباد میں 26 ہزار سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس چیئرپرسن مہتاب اکبر راشدی ہوا جس میں وزارت تعلیم کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں سے باہر بچوں کی تعداد 26 ہزار ، 834 ہے جن میں 14 ہزار سے زائد بچے اور 12 ہزار بچیاں شامل ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک 8 ہزار 714 بچوں کا مختلف تعلیمی پروگراموں میں اندراج کیا جا چکا ہے