پاکستان نے سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش پھر شروع کر دی

 23 نئے آف شور بلاکس 3 سال کیلئے  عبوری طور پر الاٹ،مجموعی طور پر تقریبا 8 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا تخمینہ ہ:،رپورٹ 
اسلام آباد (آئی این پی )حکومت نے ماڑی انرجیز کی زیر قیادت سرکاری شعبے کی 3 آئل و گیس کمپنیوں کو سمندر میں تیل و گیس کی کھوج کیلئے 23 نئے آف شور بلاکس 3 سال کیلئے  عبوری طور پر الاٹ کر دئیے ہیں، جن پر مجموعی طور پر تقریبا 8 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا تخمینہ ہے۔میڈیا  رپورٹ کے مطابق ماڑی انرجیز، جو فوجی فانڈیشن اور وفاقی حکومت و اس کے دیگر اداروں کا مشترکہ منصوبہ ہے، بولی کے مرحلے میں تمام 23 بلاکس میں حصص حاصل کرکے نمایاں رہنے میں کامیاب رہی، جبکہ حکومت نے مجموعی طور پر 40 آف شور بلاکس پیش کئے  تھے۔ماڑی انرجیز نے بتایا کہ اسے 23 میں سے 18 بلاکس میں بطور آپریٹر اور 5 میں بطور شریک کمپنی حصہ ملا ہے، ان میں سے 10 بلاکس میں کمپنی کی مکمل ملکیت اور آپریٹرشپ ہوگی جبکہ 8 بلاکس میں اکثریتی حصہ اور آپریٹرشپ اس کے پاس ہوگی