لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ذیابیطس کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ذیابیطس ایک خطرناک اور خاموش دشمن ہے جو احتیاط، آگاہی اور نظمِ زندگی سے قابو میں آ سکتا ہے۔پاکستان میں ذیابیطس کے مرض کی بڑھتی ہوئی شرح اس بیماری سے مزید مؤثر جنگ کی متقاضی ہے۔ صحت عوام کا بنیادی حق ہے اور حکومت پنجاب یہ حق ہر دروازے تک پہنچا رہی ہے۔